سرفرازقادری
مینڈھر//بزرگوں کے قومی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ایک پروگرام منعقد کروایا گیا جس میں یوگا کروانے کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے لئے مفت طبعی چیک اپ کیا گیا اور دیگر بنیادی سہولیات کی چیزیں بھی تقسیم کی گی۔ اس موقعہ پر ان معزز بزرگ شہریوں کو آج کے دن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کروایا گیا اور بتایا کہ کس طرح انکی تحافظات کو یقینی بنائے جانے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقع پر بی ایم او مینڈھر محمد اشفاق چوہدری،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد شکیل منہاس اور بڑی تعداد میں معزین علاقہ نے شرکت کر کے مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکار کے بہت مشکور ہیں کہ جو اس سرحدی و پسماندہ خطہ کی عوام کے لئے بنیادی سہولیات بروقت پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے مرکز کے اندر بی جے پی سرکار وجود میں آئی ہے مختلف محکمہ جات کے اندر بہت ساری اسکمیں زمینی سطع عوام فائدہ مل رہا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس کے بعد بھی یہاں کی عوام کو بروقت تمام تر بنیادی سہولیات دستیا ہوں گی۔