اُردویونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ 31 اگست

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریجنل ڈائریکٹرمولاناآزادنیشنل اُردویونی ورسٹی سب ریجنل سنٹرجموں کی ایک اطلاع کے مطابق نظامت فاصلاتی تعلیم کے کورسزمیں پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیرمیں بھی فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت آنے والے سبھی کورسزمیں داخلے جاری ہیں۔سال رواں یعنی 2023-24 سیشن جولائی اگست میں ایم۔اے اُردو،ایم۔اے انگریزی ،ایم۔اے تاریخ ،ایم ۔اے ہندی ،ایم۔اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز،بی ۔اے بی ایس سی ای ،بی کام کے علاوہ ڈپلومااِن جرنلزم اینڈماس کمیونی کیشن اورڈپلوما اِن ٹیچ انگلش کے ساتھ ساتھ اس سال سے مزیددونئے ڈپلوماکورسز(ا)اسکول لیڈرشپ اینڈمنیجمنٹ اور(۲)ڈپلومااِن ارلی چائلڈہڈکیئراینڈایجوکیشن اوردوسرے سرٹیفکیٹ کورسزمیں بھی داخلے جاری ہیں۔25 اگست 2023 تک مذکورہ کورسزمیں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اورداخلہ کورس فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2023 مقررکی گئی ہے ۔مزیدتفصیلی جانکاری کے لیے مولاناآزادیونی ورسٹی کی ویب سائٹ پرپراسپکٹس موجودہے۔ داخلہ فارم بھرنے سے قبل پراسپکٹس کامطالعہ ضرورکریں۔اس میں داخلے کے تمام قواعدوضوابط بھی دیئے گئے ہیں۔داخلہ فارم اس پورٹل http://manuuadmissionsamarth.edu.in میںدستیاب ہے۔تمام کورسزمیں داخلے کے لیے رجسٹریشن فیس اورپرچوں کی تفصیل پراسپکٹس میں دی گئی ہے۔داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ داخلہ فارم میں اپناذاتی موبائل نمبر اورای میل ضروری لکھیںتاکہ آپ کوامتحانات ،کونسلنگ کلاسز اوراسائمنٹ سے متعلق ہرطرح کی جانکاری بروقت آپ کے موبائل Whatsapp نمبراورای میل کے ذریعے دی جاسکے ۔فارم مکمل طورپرپُرکرنے کے بعداُس کاپرنٹ آئوٹ اپنے پاس ضروررکھیں۔ جموں کشمیرکے طلبہ وطالبات سے گذارش کی جاتی ہے وہ صرف اورصرف جموں وکشمیرکے ڈگری کالجز کوہی اسٹڈی سنٹرکے لیے منتخب کریں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ اس کے علاوہ مولاناآزادنیشنل اُردویونی ورسٹی نے ملک بھرکے 300 مدارس کی اسنادکومختلف کورسزمیں داخلے کے لیے منظوری دی ہے اس کابھرپورفائدہ اُٹھائیں۔آپ کی مزیدجانکاری کے لیے یہ بتاناضروری ہے کہ مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے شیڈول ٹرائب وشیڈول کاسٹ اورخواتین طلبہ وطالبات کے لیے داخلہ فیس میں 40% کی رعایت دی گئی ہے اوریہ فیس دوسمسٹریعنی سال اول کے دونوں سمسٹروں کے لیے ہوگی جس میں آپ کودونوں سمسٹروں کی کتابیں بھی یونیورسٹی کی جانب سے دی جائیں گیں اورامتحان فیس بھی اس میں شامل رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا