سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بزرگوں کے قومی دن کے موقع پر محکمہ سماجی بہبود نے محکمہ آیوش کے باہمی تعاون سے کنوئیاں میں بزرگ افراد کے لیے ایک مفت طبی کیمپ و یوگا کی مشق کا اہتمام کیا جس میں بزرگ افراد نے شرکت اختیار کر اپنی صحت کی جانچ کروائی و یوگا کی مشق کر اسکی اہمیت کو جانا۔ بعد ازاں کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں ایک کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں بزرگوں نے شرکت اختیار کی۔اس موقع پر محکمہ سماجی بہبود کے ضلع افسر موہندر پال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کر پورے ہندوستان کی طرح مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر و بالخصوص سرحدی ضلع پونچھ میں ہر سال 21 اگست کو بزرگوں کا قومی دن منایا جاتا ہے جس میں بزرگوں کی صحت و انکے دیگر معاملات و حقوق کے متعلق انہیں شعور بیدار کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بزرگ افراد کی مدد کے لیے انکے محکمہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں اور بزرگ افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ظلم و زیادتی نہ ہو اسکے لیے مفت نمبر بھی جاری کیا ہوا ہے جس پر بزرگ افراد اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ ہندوستان میں، جن لوگوں کی عمر ساٹھ یا اس سے زیادہ ہو چکی ہے، انہیں عام طور پر بزرگ شہری کہا جاتا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو چکے ہیں، بزرگ شہری ہیں اور وہ کئی دہائیوں سے گزاری ہوئی زندگی سے بہت سی حکمت اور تجربات لاتے ہیں۔ بزرگ شہری معاشرے میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں، ہمیں رحمدلی اور ہمدردی کے ساتھ زندگی گزارنے کی اہمیت سکھاتے ہیں اور ہمیں دکھاتے ہیں کہ حکمت اور ذہانت کے ساتھ زندگی گزارنا کیسا ہے۔ بزرگوں کا قومی دن ملک کے بزرگ شہریوں کی طرف سے معاشرے کی بہتری اور سیکھنے کے لیے اتنی دانشمندی لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کے تعاون کے اعزاز کے لیے منایا جاتا ہے۔