سری نگر، //جنوبی ضلع پلوامہ کے پاری گام علاقے میں دوسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا ۔
بتادیں کہ توار دیر شام پاری گام پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پاری گام پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر دوسری روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح سیکورٹی فورسز نے پاری گام پلوامہ میں کئی گھنٹوں تک تلاشی لی تاہم اس دوران ملی ٹینٹوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ سیب کے باغات کو بھی کھنگالا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے دوران ہی جنگجو سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم فوجی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔