جموں مشرقی حلقہ میں واقع بابا سوجن دیوستھان میں یگیہ بھنڈارا منعقد

0
0

مہنت راجیش بٹو چیئرمین رلیجیئسٹورازم اینڈ ہیریٹیج کلچرل سوسائٹی نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مذہبی سیاحت اور ثقافتی سوسائٹی کے چیئرمین مہنت راجیش بٹو نے یگیہ بھنڈارا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس کا اہتمام بابا سوجن دیوستھان میں کیا گیا تھا جو جموں مشرقی حلقہ کی آتھم پنچایت کے تحت واقع ہے۔واضح رہے مہنت راجیش بٹو مذہبی مقامات کی ترقی اور بیداری کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وہیںیگیہ بھنڈارا میں علاقے کے بہت سے لوگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پرہیزگاری کا آشیرواد لیا۔اس یگیہ بھنڈارا میں مذہبی سیاحت اور ثقافتی سوسائٹی کے چیئرمین مہنت راجیش بٹو نے کہا کہ دیو استھن آکر انہیں بہت اچھا لگا، لیکن وہ یہ دیکھ کر پریشان بھی ہوئے کہ دیو استھن تک جانے کے لیے سڑک نہیں ہے، جس کی وجہ سے یہاں آنے والے عقیدت مندوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرسٹ اپنے خرچ سے اس سڑک کی تعمیر شروع کرے گا تاکہ یہاں آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا