ہندوستانی فوج نے سنیل ولیج کمیٹی کیاشتراک سیگورنمنٹ ہائی اسکول سنیل، اکھنور میںانٹر ولیج والی بال میچ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
اکھنور؍اتحاد اور کھیل کود کے شاندار مظاہرہ میں، ہندوستانی فوج نے سنیل ولیج کمیٹی کے تعاون سے، سنیل اور امبراںگاؤں کے نوجوانوں کے درمیان ایک انٹر ولیج والی بال میچ کا انعقاد کیا۔ واضح رہے یہ میچ جموں کے اکھنور کے سرحدی علاقے سنیل کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں پیش آیا۔اس موقع پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ اکھل سدوترا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب نہ صرف کھیلوں کی طاقت کا ثبوت تھی بلکہ اس کا مقصد قومی ترقی کو فروغ دینے، سپورٹس مین شپ کو فروغ دینے اور سرحدی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دینا بھی تھا۔وہیںمہمان خصوصی اکھل سدوترا نے پورے میچ میں ان کی مثالی ٹیم ورک، لگن اور جذبے کے لیے شرکاء کی تعریف کی ۔انہوں نے امبراں گاؤں کی ٹیم کو خاص طور پر سخت مقابلہ میں جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا