حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے لوگ تنگ ،لوگ بی جے پی کے فریب کارانہ حربوں سے خبردار رہیں:بھلا

0
0

بھلا کی قیادت میںسینکڑوں لوگوں نے جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ بلاک کر کے احتجاج کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے کارگزارصدر رمن بھلا نے اتوار کو اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عام لوگ بنیادی سہولیات حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن بی جے پی لیڈر عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے مذموم عزائم تیار کرنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام بھاجپا کے فریب کارانہ حربوں سے خبردار رہیں۔بھلا نے کہاکہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے زیر کنٹرول انتظامیہ اور بی جے پی زیرقیادت جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کی عوام دشمن پالیسیوں سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔حکومت کے خلاف یہاںگنگیال علاقے میں ایک بہت بڑے احتجاجی مارچ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے،بھلا نے سرور ٹول پلازہ کے بارے میں بی جے پی کے کچھ بیانوں پر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ یہ سب بی جے پی قیادت کے تعاون کی وجہ سے ہوا کہ سرور میں ٹول کی غیر قانونی وصولی بلا روک ٹوک جاری ہے لیکن وہی بی جے پی انتظامیہ سے ٹول کی وصولی کو معطل کرنے کے لئے کہہ رہی ہے، انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے پوچھاکہ جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر کی طرف سے مرکزی وزیر نتن گڈکری کولکھے گئے خط کا کیا ہوا ؟انہوں نے مزیدکہاکہ ’بی جے پی لیڈر بے شرمی کے ساتھ صرف معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے دھوکہ دہی کے ہتھکنڈوں میں ملوث ہیںاور بی جے پی لیڈروں کو لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ وہ (بی جے پی) لیڈر اپنے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے زیادہ پریشان ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا