نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کو امن اور ترقی کے ایک نئے دور کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہے: سجاد شاہین

0
0

نئے ساتھیوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت سے پورے ضلع رامبن میں پارٹی کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی
ملک شاکر
بانہال/ نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ضلع صدر رامبن، سجاد شاہین نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کو امن اور ترقی کے ایک نئے دور کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔وہ آج اپنی رہائش گاہ پر پارٹی بلاک کھڑی کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کے ایک روزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ میٹنگ میں سجاد شاہین اور پارٹی کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کئی سیاسی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔سجاد شاہین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس ان تمام عوامی جذبہ رکھنے والے سیاسی کارکنوں کی فطری منزل ہے، جو کہ سیاسی استحکام اور مختلف مذاہب اور خطوں کے درمیان اتحاد، امن اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پڑھے لکھے نوجوانوں اور ممتاز شخصیات کی شمولیت لوگوں میں اس بڑھتے ہوئے احساس کی عکاسی کرتی ہے کہ نیشنل کانفرنس واحد جماعت ہے جو ان کے وقار کو برقرار رکھ سکتی ہے اور سابقہ ریاست کو موجودہ دور سے نکال کر امن کے نئے دور کی طرف لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے نہ صرف کھڑی بلاک بلکہ پورے ضلع رامبن میں پارٹی کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔سجاد شاہین نے کہا کہ این سی کے کارکنان قربانی اور بے لوث خدمت کا مظہر ہیں جنہوں نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا اور عوام، پارٹی اور اس کی قیادت کے تئیں اپنی وفاداری کا ثبوت دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ "شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے این سی کی شکل میں ایک عوامی تحریک ہمارے پاس منتقل کی اور ہمیں اسے اسی شکل میں پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مقصد کبھی اقتدار نہیں رہا بلکہ سابقہ ریاست اور اس کے لوگوں کی عزت اور ترقی ہے۔ شاہین نے کہا کہ ہم لوگوں کو جذباتی بلیک میلنگ، نعرے بازی، جھوٹ، تعصب اور مختلف خطوں اور سماج کے طبقات کے درمیان ووٹ کے لیے نفرت پیدا کرکے دھوکہ نہیں دیتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا