چینی فوجیوں نے لداخ میں ہندوستان کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے :راہل گاندھی

0
0

لداخ،//)سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا دعویٰ ہے کہ چین نے لداخ میں چراہ گاہ اپنے قبضے میں لی ہے اطلاعات کے مطابق لداخ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہاکہ مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ بھارت کی ایک انچ زمین چین نے نہیں لی ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہے انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہندوستانی علاقے میں چینی فوجیوں نے مداخلت کی اور چراہ گاہ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ان کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے چین کے حوالے سے کئے جارہے سبھی دعوئے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

راہل گاندھی نے کہاکہ مقامی لوگوں نے بتایا کہ چینی فوجیوں نے ان کی زمین چھین لی ہے تاہم وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک انچ بھی نہیں چھینی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کے لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ چین نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔راہل گاندھی نے لداخ کو دی گئی یونین ٹریٹری کی حیثیت پر بھی سوالات اُٹھائے۔

انہوں نے کہاکہ لداخ کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے، بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے لیکن لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہے۔

اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ آنجہانی راجیو گاندھی نے پین گانگ تسو جھیل کے بارے میں کہا تھا یہ دنیا کی خوبصورت جگہ ہے۔

راہل نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران میرا لدخ آنے کا منصوبہ تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ دورہ اس وقت ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ میں لداخ میں مزید کچھ دن تک قیام کروں گا اور نوبرا ویلی اور کرگل بھی جاوں گا۔

بتادیں کہ اتوار کی صبح راہل گاندھی نے ابر آلود پینگ گانگ تسو جھیل پر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی فریم شدہ تصویر پر پھول نچھاور کئے اورا نہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا