کھڑگے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی تشکیل دی

0
0

نئی دہلی، // کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے زیر انتظار پارٹی کی سب سے بڑی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں بتایا کہ کمیٹی میں 39 ارکان کے ساتھ 18 مستقل مدعو، 14 انچارج، نو خصوصی مدعو اور پارٹی کی مختلف تنظیموں کے چار صدور شامل ہیں، جنہیں ورکنگ کمیٹی میں سابق دفتری اراکین کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں 39 اہم ارکان ہیں جن میں مسٹر کھڑگے کے علاوہ پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، سابق پارٹی صدر راہل گاندھی، اے کے انٹونی، ادھیر رنجن چودھری شامل ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے مطابق کمیٹی کے دیگر ارکان میں امبیکا سونی، میرا کمار، دگ وجے سنگھ، پی چدمبرم، طارق انور، لال تھن والا، اشوک چوہان، مکل واسنک، آنند شرما، چرنجیت سنگھ چنی، پرینکا گاندھی واڈرا، اجے ماکن ، کماری سیلجا، گیکھنگم، این رگھویر ریڈی، ششی تھرور، تمرادھواج ساہو، ابھیشیک منو سنگھوی، سلمان خورشید، جئے رام رمیش، دیپک باوریا، سچن پائلٹ، رندیپ سنگھ سرجے والا، جتیندر سنگھ، جگدیش ٹھاکر، جی اے میر، اویناش، دیپاس منشی، کے سی وینوگوپال، مہندرجیت سنگھ مالویہ، گورو گوگوئی، سید ناصر حسین اور کملیشور پٹیل شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا