کرائم برانچ جموں نے مفرور ملزم کو آٹھ سال بعد گرفتار کیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍اکنامک آفنسز ونگ، کرائم برانچ جموں کی خصوصی ٹیم نے مفرور ملزم رسول میر عرف رسول ڈی سی ولدمحمد جمال میر ساکنہگلاب باغ سری نگر کو ایف آئی آ ر زیر نمبر 21/2007کے تحت گرفتار کیا ہے ۔واضح رہے مذکورہ ملزم جموں سے سری نگر شہر میں ریونیو اتھارٹیز اور دو دیگر فریقوں کے ساتھ مجرمانہ سازش رچنے میں ایک زمین کے دلال کے طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے سرینگر شہر میں تارکین وطن کی املاک کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دھوکہ دہی میں ملوث ہے، جس نے جعلی پاور آف اٹارنی بنا کر کروڑوں روپے کی مالیت کی ہے۔وہیں مقدمہ کی چارج شیٹ 2015 کو بارہ ملزمین مع سمیت مفرور ملزمغلام رسول کے خلاف عدالت میں پیش کی گئی۔تاہم کرائم برانچ جموں نے مذکور ہ ملزم کو آٹھ سال بعد گرفتار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا