اِختراعیت اور تحقیق اَب یونیورسٹیوں کی روح اور لازمی ستون بن جائے گی:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر کا شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے 20ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب ،70 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک

کٹرہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج متریکا آڈیٹوریم میں شری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی ( ایس ایم وِی ڈی یو) کے 20ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔اِس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے 70 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے طلباء ، فیکلٹی اور عملے کے اَرکان کو مُبارک باد دی اور تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے نمایاں اشتراک کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’گزشتہ دو دہائیوں میںشری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی ( ایس ایم وِی ڈی یو)نے طلباء کو تعلیم کے نور سے آراستہ کیاہے ، ملک کی علمی معیشت کے ساتھ خدمت کی ہے اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ تعلیم ذہن کو بیدار کرتی ہے اور سوال اٹھانے کی صلاحیت کا فہم پیدا کرتی ہے ْاُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری یونیورسٹیوں اور تدریسی کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ روشن خیال شہریوں کو تحقیق ، استفسار، تخلیقی صلاحیتوں ، اختراعات روشنا س کریں اور ’وِکست بھارت‘ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نئی ٹیکنالوجیز کے اُبھرنے اور معاشرے پر اس کے اَثرات کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے کہا،’’ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے جدید آلات اور نئی ٹیکنالوجیزسے سماجی مساوات آئی ہے ۔ یہ ایک بہتر دُنیا کے لئے ہمارے علم کو جمع کرنے ، اِس پر کارروائی کرنے اور اِستعمال کرنے کے طریقے کو بد ل رہا ہے ۔ یہ تبدیلی ہر فرد کو ترقی اور خوشحالی کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے یونیوسٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے خود کو دوبارہ ترتیب دیں ، اِصلاح کریں اور خود کو ایڈ جسٹ کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اَب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ سمجھ لیں کہ سیکھنے کا روایتی عمل اور تعلیم جسے ہم کئی دہائیوں سے جانتے ہیں مستقبل میں مزید موجود نہیں رہے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی سے چلنے والی دُنیا میں ، تعلیم میں دوبارہ ترتیب دینے طلباء کو روایتی تعلیمی مواد ، نظم و ضبط سے آزاد کیا جائے گا اور اُنہیں ہنر اور قابلیت کے ساتھ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب ہوسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج گلوبل نارتھ اور گلوبل سائوتھ کے سائنسدان ، ماہرین تعلیم اور مفکرین تعلیم اور اس کے مقاصد کی نئی تعریف اور تشریح کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ عالمی عمدگی اور مسابقتی فائدہ حاصل کرنے کا مقصد بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم حیرتوں کی دُنیا میں جی رہے ہیں جہاں زندگی کا واحد مستقل تبدیلی ہے۔ لیکن سب سے بڑا چیلنج طلباء کو ایسی ملازمتوںکے لئے تیار کرنا ہے جو ابھی تک موجود نہیں ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انہیں ایسی مہارتیں اور ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو متعلقہ رہیں اور تبدیلی کی بڑھتی ہوئی رفتار کی تکمیل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جو ہم ایک زرعی معاشرے کے طور پر پیدا کر رہے تھے، اس سے اَب علمی معاشرے کی طرف ایک ٹیکٹانِک تبدیلی آئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خام مال سے علمی مصنوعات تک کا سفر غیر معمولی رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اختراعیت اور تحقیق اَب یونیورسٹیوں کی روح اور لازمی ستون بن جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے قومی تعلیمی پالیسی ۔2020ء کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم کی رہنمائی میں ترقی پسند تعلیمی پالیسی بنیادی علم، قابل اطلاق مہارت، تنقیدی سوچ، تعاون، قیادت، تخلیقی صلاحیتوں، اختراعیت، تاحیات سیکھنے اور کیریئر کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ سماجی اور ثقافتی مہارت کے وسیع اِمکانات کو کھولنے کی کلید پیش کرتی ہے۔اُنہوں نے صنعت اور تعلیمی تعلقات پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اَگلے پانچ برسوں میں مینوفیکچرنگ آٹو میشن کی طرف بڑھے گی جس کا مطلب ہے کہ اختراعیت اور ڈیجیٹل تبدیلی اہم کردار اَدا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان نے پہلے ہی 12 شناخت شدہ چمپئن شعبوں کے لئے ایکشن پلان تیار کیا ہے جس میں آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، سیاحت، قانونی خدمات، مواصلاتی خدمات، ماحولیات اور تعلیم کا شعبہ شامل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 2030ء تک ہندوستان منفرد اُبھرتی ہوئی سروسز مارکیٹ اور عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائے گا۔اُنہوں نے اَپنے ڈگری پروگرام سے طلباء کو مستقبل میں ملازمتوں کے لئے تیار کرنے کے لئے جموں یونیورسٹی کی منفرد کوشش کا بھی اِشتراک کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی اِصلاحات طلباء کو اَپنے کیرئیر کے راستوں کی ملکیت لینے اور اَپنے کیرئیر میں اَپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کرنے کے لئے بااِختیار بنائیں گی ، بجائیاس کے ان پر عائد تبدیلیوں پر ردِّعمل کا اِنتظار کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مُبارک باد دی۔وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو پروفیسر ( ڈاکٹر ) پرگتی کمار نے یونیورسٹی کی کامیابیوں کو پیش کیا اور طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے اُٹھائے گئے کلیدی اَقدامات کا جائزہ پیش کیا۔اِس موقعہ پر مہامنڈلیشور شری سوامی وشو یشور انند گریجی مہاراج اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے دیگر اَراکین ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس ایم وِی ڈی ایس بی انشل گرگ ، ضلع ترقیاتی کمشنر ببیلا رَکوال ، یونیورسٹی کے سینئر اَفسران ، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا