پریتی زنٹا کے پشتو سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
0

پریتی زنٹا انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی ہیں
ےواین این
ممبئی// بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افغان کھلاڑی مجیب الرحمان سے پشتو سیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ پریتی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکن ہیں اور ان کی اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں۔ گزشتہ روز پریتی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم میں شامل افغان کھلاڑی مجیب الرحمان سے پشتوسیکھتی نظر آرہی ہیں ۔ویڈیو کے ساتھ پریتی نے اپنے چاہنے والوں سے سوال پوچھا کہ کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ کون سی زبان ہے؟ جس پر ان کے چاہنے والوں نے بتایا کہ یہ پشتو زبان ہے جو افغانستان میں اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بولی جاتی ہے۔ ایک صارف نے اس کا مطلب بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں آپس میں بول رہے ہیں”کیا تم ٹھیک ہو، ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا