ہندواڑہ میں تیندوے نے کمسن بچی کو نوالہ بنایا

0
0

سری نگر//شمالی ضلع کپواڑہ کے راجوار ہندواڑہ میں آدم خور تیندوے نے کمسن بچی کو رہائشی مکان کے صحن سے اٹھاکر جنگل کی طرف لے گیا اور وہاں پر اس کی چیر پھاڑ کی۔
اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ کے نچہ ہامہ راجوار میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیندوے نے رہائشی مکان کے صحن میں کھیل رہی ایک کمسن بچی جس کی شناخت سباحت جان دختر عبدالحد میر کے بطور ہوئی ہے کو اٹھا کر جنگل کی طرف لے گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ بچی کی جانب سے شور مچانے کے ساتھ ہی اہل خانہ اورمقامی لوگ تیندوے کے پیچھے دوڑ پڑے اور بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ آدم خور تیندے کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا