سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی پونیہ تیتھی پر منوج سنہا کا شاندار خراج عقیدیت

0
0

سری نگر،//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم اور بی جے پی کے قد آور لیڈر اٹل بہاری واجپائی کو ان کی پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا.انہوں نے کہا کہ آنجہانی واجپائی جی کا وژن، ان کی حکمت، ان کے خیالات و نظریات ہمیں ہمیشہ ترقی کے راہ پر گامزن رہنے کے لئے رہنمائی کرتے رہیں گے۔

بتادیں کہ اٹل بہاری واجپائی 16 اگست 2018 کو 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی واجپائی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ہمیں ترقی کے منازل طے کرنے ہیں، سر بلند رکھنا ہے، دل فخر سے بھرے رکھنے ہیں اور آگے بڑھنا ہے’۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ‘عظیم سیاست دان اور سابق وزیر اعظم شری اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ان کا وژن، ان کی حکمت، ان کے خیالات و نظریات ہمیں ہمیشہ ترقی کے راہ پر گامزن رہنے کے لئے رہنمائی کرتے رہیں گے’۔

اٹل بہاری واجپائی کا شمار ملک کے معتبر ترین سیاسی لیڈروں میں کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے مضبوط سیاسی عقائد کے لئے جانے جاتے ہیں اور آپ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ارکان میں شامل تھے۔

آپ سال 1996 اور 2004 کے درمیان تین بار ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا