چوکیدار چور ہے کہنے پر راہل کے خلاف توہین عدالت کی عرضی

0
0

ےو اےن اےن
نئی دہلی// رافیل معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے چوکیدار چور ہے کہنے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی گئی ہے۔عرضی بی جے پی رہنما میناکشی لیکھی نے دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ اس درخواست پر 15 اپریل کو سماعت کرے گا۔آج میناکشی لیکھی کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ سے اس معاملے پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد کورٹ نے 15 اپریل کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔ مکل روہتگی نے کورٹ سے کہا کہ یہ کورٹ کی توہین ہے۔ راہل گاندھی نے کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے۔ اس معاملے پر جلد سماعت کی جائے۔گزشتہ 10 اپریل کو عدالت نے رافیل معاملے پر لیک دستاویزات ثبوت کے طور پر پیش کرنے کے خلاف دائر مرکزی حکومت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اب سپریم کورٹ اس معاملے پر تفصیل سے سماعت کرے گا۔معاملے پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کہا تھا کہ درخواست گزاروں نے جو دستاویزات لگائے ہیں انہیں ہندوستانی ثبوت ایکٹ کی دفعہ 123 کے تحت ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب درخواست گزار پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ حکومت کی فکر قومی سلامتی نہیں ہے بلکہ سرکاری حکام کو بچانے کی ہے جنہوں نے رافیل ڈیل میں مداخلت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ اٹارنی جنرل کے اعتراضات سیکورٹی کے مفادات کے لئے نہیں ہیں۔ان میں سے تمام دستاویزات پہلے ہیعوام میں ہیں۔ ایسے میں کورٹ اس پر نوٹس کس طرح نہیں لے سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا