سڈنی، // آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نے منگل کو کہا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ستمبر کے آخر میں ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی کا ارادہ کررہے ہیں۔
آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان کمنس کو اوول ٹیسٹ کے پہلے دن ہی چوٹ لگی تھی لیکن اس کی سنگینی کی تصدیق میچ کے بعد ہی ہوئی۔وہ تب سے اس نے اپنی بائیں کلائی پرایک پٹی باندھے ہوئے ہیں اور انہیں ٹھیک ہونے میں تقریباً چھ ہفتے کا وقت لگا ہے۔
وہ سات سے 17 ستمبرکے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے، حالانکہ میدان میں ان کی واپسی کا امکان 22 ستمبر سے ہندوستان کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران ہی ہے۔
کمنس نے کہا، ”حالت بہت بری نہیں ہے۔ میں جنوبی افریقہ کے دورہ کے اختتام پر وہاں جاؤں گا، لیکن ممکنہ طور پر ورلڈ کپ سے پہلے ان (ہندوستان میں) ون ڈے میچوں میں کھیلوں گا۔ کچھ اور ہفتے اور میں ٹھیک ہو جاؤں گا۔“
انہوں نے کہا،”پہلے دن جب چوٹ لگی تو درد ہوا۔ جب میں بیٹنگ کر رہا تھا تو بہت تکلیف ہوئی، لیکن مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ اتنا برا ہے۔ درد ہر روز بڑھتا گیا، اس لیے مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ یہ (مسئلہ) شاید پٹھوں کا نہیں ہے بلکہ ہڈی کا ہے۔“
کمنس کو گزشتہ سال ون ڈے کپتانی کے لئے ایرو ون فنچ کے جانشین کے طور پرنامزد کیا گیا تھا، لیکن تب سے انہوں نے ٹیم کے چھ میچوں میں سے صرف دو میں آسٹریلیا کی قیادت کی ہے۔ وہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کے خلاف ایک میچ نہیں کھیل پائے، جب جاش ہیزل ووڈ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کی۔ اس کے علاوہ کمنس اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ہندوستان کے دورے پر ایک بھی ون ڈے نہیں کھیل سکے اور اسٹیو اسمتھ نے کنگارؤں کی کمان سنبھالی۔
کمنس نے کہا، ”ون ڈے میچوں کے لئے کپتانی میں ہم نے تھوڑا بہت شیئر کر لی ہے۔ جب ہم وہاں (ورلڈ کپ میں)پہنچیں گے،اس پر غور کریں گے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس کچھ متبادل ہیں۔“