’سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ‘

0
0

ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے : اے ڈی جی پی
یواین آئی

سری نگر؍؍ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے پیر کے روز ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔اے ڈی جی پی نے اس موقع پر کہا کہ ملی ٹینٹوں کی مد د و اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی وجے کمار نے پیر کے روز بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے بانڈی پورہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ایس ایس پی بانڈی پورہ نے اے ڈی جی پی کو ضلع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں تیزی لائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔وجے کمار نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین آپسی تال میل ناگزیر ہے۔انہوں نے ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی شناخت اور انہیں دھر دبوچنے کی خاطر نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وجے کمار نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو منطقی مدد فراہم کرنے والوں کے خلا ف بھی مناسب کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملی ٹینسی کے ناسور کو پوری طرح سے جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا