ڈی آئی پی آر جموں نے ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم کے تحت ’ پنچ پران ‘ عہد کا اِنعقاد کیا

0
0

ڈی آئی پی آر نے سری نگرمیں ’’ پنچ پران‘ عہد کا اِنعقاد کیا
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) جموں کے اَفسروں اور ملازمین نے ’’ میری ماں، میرا دیش‘‘ مہم کے تحت 77ویں یوم آزادی کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں ’ پنچ پران‘ عہد کا حلف لیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں اَتل گپتا نے اَفسروں اور ملازمین کو ’ پنچ پران ‘ عہد کا حلف دِلایا۔’ پنچ پران‘ عہد کی تقریب میں اَفسروں او رملازمین نے قوم کی تعمیر کے لئے اَپنے آپ کو عزم کیا اور قوم کے لئے اَپنے فرائض اَنجام دینے کا عہد کیا۔تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر) نریش کمار ، اکائونٹس آفیسر ہتیش کے چودھری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نوین بالا ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رینو شرما اور دیگر اَفسران نے بھی شرکت کی۔اُدھر ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز( ڈی آئی پی آر ) کے اَفسران اور ملازمین نے ’’ میری ماں،میرا دیش ‘‘ کے تھیم کے تحت 77 ویں یوم آزادی کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں’ پنچ پران‘ کا حلف لیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر پی آر میر افروز نے ملازمین سے حلف لیا ۔اُنہوں نے اَفسروں اور ملازمین کو ’پنچ پران‘ عہد کے معنی اور مقصد کے بارے میں بھی بتایا ۔ حلف برداری کی تقریب میں حب الوطنی، قومی خدمت کی اہمیت کی یاد دہانی اور ملازمین کو ملک کی ترقی کے لئے مزید محنت کرنے کی ترغیب بھی دی۔حلف برداری کی تقریب میں ڈی آئی پی آر کے سینئر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا