ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو پہلے اپنے گھر میں ترنگا لہرانا چاہئے: رویندر رینہ

0
0

یواین آئی

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ نے پیر کے روز جموں میں ترنگا ریلی نکالی ریلی میں شرکت کر رہے لیڈروں اور کارکنوں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگے اٹھائے تھے اور وہ بھارت ماتا کی جئے وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا ہر باشندہ ہندوستانی ہے اورہر شخص کے دل میں ترنگا ہے انہوں نے کہا: ‘یہاں ہر شخص کے دل میں ترنگا ہے چند شرارتی ہیں جنہوں نے یہاں بندوق کی دکانیں کھولی تھیں لیکن ان دکانیں بند ہوگئی اور اب یہاں صرف ترنگا ہے’۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘ڈاکٹر فاروق کو اپنے گھر پر ترنگا لہرانا چاہئے اور ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لگانا چاہئے باقی باتیں بعد میں ہوں گی’۔ایک اور لیڈر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی تئیں لوگوں میں مقبولیت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر گھر میں ترنگا لگایا جا رہا ہے اور ترنگا ریلی نکالی جا رہی ہیں تاکہ ملک کے تحفظ کے لئے قربانیاں پیش کرنے والوں کو یاد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ ترنگا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے اور ترنگا ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا