بارہمولہ میں جعلی ڈی ایس پی کا روپ دھارنے والا دھوکہ باز گرفتار: پولیس

0
0

سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جعلی ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کا روپ دھارنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے خطیر رقم بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کنزر نے ایک جعلساز کو گرفتار کیا ہے جو اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک اہلکار کا روپ دھار کر معصوم لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔

بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت مشتاق احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن برزلہ دھوبی ون تحصیل کرہامہ کے طور کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ملزم جھوٹے بہانے بنا کر خود کو سب انسپکٹر اور ڈی ایس پی کے بطور ظاہر کرتا تھا تاکہ سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس دھوکہ دہی کی حرکت کی وساطت سے ملزم، شکایت کنندہ سے 90 ہزار روپیے اینٹنھے میں کامیاب ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم سے 40 ہزار روپیے کی ناجائز کمائی کی رقم ضبط کی جو اس مختلف دھوکہ دہی کی حرکات انجام کر حاصل کی تھی۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ مشتاق احمد وانی کی گرفتاری سے یہ پیغام عام ہوجاتا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیاں کبھی بھی نظر انداز نہیں کی جائیں گی اور جو افراد معصوم لوگوں کے اعتماد کا استحصال کریں گے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا