ہندوستان ہر ہندوستانی کی مشترکہ میراث ہے:فرید ملک

0
0

کہا مذہب کی آڑ میں ملک کو تباہ وبرباد کرنے والوں پر لگام دی جائے
ریاض ملک
منڈی؍؍ پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فورم کے چئیرمین محمد فرید ملک نے یوم ازادی سے قبل پورے ملک کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوے کہاکہ یہ ملک ایک گلدستہ ہے۔ جہاں ہر قسم کے پھول کھلتے ہیں۔ضلع پونچھ انتظامیہ کے رول کی سرہانہ کرتے ہوے ہندوستان کے منی پور ،نوح علاقع میں بھی انتظامیہ کو لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ حالات بہتر بنانے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں ہر طرف یوم ازادی کی تیاریاں بڑے جوش وخروش سے کی جارہی ہیں۔ اور ہر ایک فرد کی یہ زمہ داری بنتی ہیکہ وہ اپنے ملک کے ساتھ محبت کا اظہار کرے۔وہی پر اس گلدستہ کو توڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔کچھ مفاد پرست اس ملک کی سالمیت امن اور بھائی چارہ کو پاش پاش کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوے ہیں۔ ایسے میں سرکار اور انتظامیہ کی یہ زمہ داری بنتی ہیکہ وہ ملک دشمن عناصر چاہے اندرونی ہوں چاہے بیرونی ہوں ان کو حقیقی طور پر پہچان کر کاروائی کریں۔ انہوں نے گزشتہ کئی روز سے منی پور میں تشدد کا حوالہ دیتے ہوے کہاکہ یہ قابل افسوس اور قابل تشویش سانحہ ہے۔ لیکن اس سانحہ اور اس طرح کے کسی اور سانحہ کو مذہبی اڑ دیکر معاملہ کو طول دیناقابل مذمت ہے۔ انہوں نے افواہوں کو پھیلانے اور اکسانے والوں کو بھی اڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہاکہ سوشل میڈیاکا سہارالیکر یوں ملک میں امن وامان کو برباد کرنا قطعی براداشت نہیں ہوگا۔ یہ ملک ہر ہندوستانی کی میراث ہے۔ یہاں جموں وکشمیر میں جس طرح ہر سال یاتریوں کا سواگت کیاجاتاہے۔ اس سال بھی 18اگست کو سواگت کیاجایگا۔ جو امن بھائی چارہ اور محبت کا پیغام ہوگا۔ انہوں نے سیاسی لوگوں کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہاکہ منی پور میں اس وقت کچھ لوگ سیاسی روٹیاں سیک رہے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہے کہ ایسے لوگوں کو لگام دیں۔کچھ لوگ بائیکاٹ کی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ ان کو بھی لگام دی جاے۔ انہوں نے ایسے چینلوں اور نیوز ریپوٹروں کے خلاف بھی اواز بلند کرتے ہوے کہاکہ افواہوں کے بازار گرم کرنے کے بجاے امن امان محبت بھائی چارے کے پیغام کو عام کیاجائے اور مرکزی سرکار جلد از جلد یہاں فوج کو تعینات کرکے یہاں صورت حال کو معمول پر لایاجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا