پونچھ میںفرزند رسولﷺ اور یادگار کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ آج 25 محرم الحرام 1445 ھ فرزند رسول ، حضرت مولا علی کے پوتے اور امام حسینعلیہ سلام کے لختِ جگر حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت اور اہل حرم کی اسیری کی یاد میں ضلع پونچھ میں دن بھر عاشقان نبی و آل نبی کیجانب سے سلسلہ مجالس و عزاداری جاری رہا۔اس موقع پر علمائے کرام نے حیات و سیرت امام سجاد علیہ السلام کی روشنی بتایا کہ کس طرح حضرت امام سجاد علیہ السلام نے، جو واقعہ عاشورا کے موقع پر بیمار تھے، عاشورا کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم تحریک کا سنگین بار اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور خونخوار اموی حکام کے ایجاد کردہ گھٹن کے ماحول میں بھی آپ نے اپنے پدر بزرگوار کے پیغام اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا کام انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا اور تحریک عاشورا کے مقصد اور اس کے بنیادی فلسفے کو دنیا کے سامنے بڑے منفرد انداز میں واضح فرمایا۔ اور بالآخر اِن کو بھی وقتی حکومت کی ایما پر زہر دے کر شہید کردیا گیا۔اس سلسلہ کی ایک مجلس سرحدی گاؤں دیگوار میں منعقد کی گئی جس کا اہتمام سید مشکور حسین جعفری و برادران نے کیا تھا۔ مجلس کا پروگرام دو نشستوں پر مثتمل تھا۔ پہلی نشست سے الحاج مولانا سید کرار حسین جعفری نے جبکہ دوسری نشست سے مولانا سید عابد حسین جعفری صاحب نے خطاب فرمایا۔ نظامت کے فرائض الحاج سید شوکت حسین نے کاظمی ادا کئے۔اسی سلسلہ کی مجالس منڈی، سلواہ مہنڈر ، گورسائی نالہ اور ضلع کے دوسرے علاقوں میں بھی برپا کی گئیں۔ جہاں پر عقیدت مندوں نے شرکت فرما کر رسول? کو ان کے فرزند کی شہادت پر پْرسہ پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا