لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں ’’ ترنگا یاترا ‘‘ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا اور کے آئی سی سی سے باٹینیکل گارڈن تک واکتھون میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ شامل ہوئے

0
0

کہا، آج پورا جموںوکشمیر ’’ ترنگا یاترا‘‘ میں حصہ لے رہا ہے اور جموں وکشمیر یوٹی میں مردوں ، خواتین ، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کی شرکت ملک کیلئے بھی ایک تحریک ہے
20اَضلاع کے تمام گھرپلوامہ سے پونچھ ، کولگام سے کٹھوعہ ، جموں سے سری نگر تک ترنگا لہرا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر نے واکتھون میں حصہ لینے والے ہزاروں شہریوں سے ’’ پنچ پران‘‘ کا عہد لیا
سری نگر؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں ’’ ترنگا یاترا‘‘ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا اور کے آئی سی سی سے بوٹینیکل گارڈن تک واکتھون میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ شامل ہوئے۔اُنہوں نے کہا کہ ترنگا ہمارے مجاہدین آزادی اور ہمارے شہدأ کے خوابوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام عظیم ہستیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بے لوث خدمات اَنجام دیں اور اَپنی آخری سانس تک جدوجہد کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ آج پورا جموں وکشمیر ’’ ترنگا یاترا ‘‘ میں حصہ لے رہا ہے ۔ ترنگا آسمان میں اُڑرہا ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی میں مردوں ، خواتین ، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کی شرکت ملک کے لئے بھی ایک تحریک ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا،’’ آئیے ساتھ چلیں ، اَپنے دِلوں کو ایک ساتھ دھڑکنے دیں ، یہ’ترنگا یاترا‘ کا عزم ہے جو سماج کے ہر طبقے کو ایک جذبات میں باندھ دیتا ہے ۔ 20 اضلاع کے تمام گھر پلوامہ سے پونچھ تک ، کولگام سے کٹھوعہ تک ، جموں سے سری نگر تک ترنگا لہر ا رہے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کے آئی سی سی میں عوامی نمائندوں ، اَفسروں اور شہریوں سے وزیرا عظم کے ’’ پنچ پران‘‘ عہد کا اِنتظام کیا جو’ترنگا یاترا ‘ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔اُنہوں نے کہا،’’ ایک ساتھ مل کر جموںوکشمیر یوٹی ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ جموںوکشمیر کے مستقبل کو تشکیل دیا جائے اور ’’ وِکست بھارت‘‘ کے سفر میں اَپنا حصہ اَدا کریں ۔ دعا ہے کہ ہمارا پیارا اور فاتح ترنگا دُنیا میں بلند ہو۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں ساز گار ماحول پیدا کرنے میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی حمایت کے لئے میڈیا کمیونٹی کا بھی شکریہ اَدا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا