کہا مقامی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا، مقامی عوام نے جے ایم سی کارپوریٹر کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر74کے کارپوریٹراور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے لیڈر صوبت علی چوہدری نے یہاں آج سینک کالونی ایکسٹنشن ڈی اندر انکلیو اور برٹش انٹرنیشنل اسکول کے پاس ڈرین کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کپل سنگھ ، راجندر سنگھ، کیپٹن پرشوتم شرما، راکیش شرما، رشپال شرما، ماسٹر رومیش کمار، سچن ورما، محمد صدیق کرن گپتا ودیگران موجود تھے ۔وہیں کارپوریٹر صوبت علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مقامی عوام کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج پورا کیا گیااور عوامی کاموں میں مزید سرعت لائی جائے گی۔انہوں نے کہااندرین کے کام کے مکمل ہونے سے مقامی عوام کو کافی فائدہ حاصل ہوگا اور آنے والے وقت میں اس کو مزید بہتر بھی بنایا جائے گا۔وہیں مقامی عوام نے کارپوریٹر موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی کام بحسن خوبی انجام دئے جا رہے ہیں۔