این سی نے بروئی کالاکوٹ میںصوفی بزرگ سید مظفر حسین شاہ (باجی صاحب) کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کالا کوٹ؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صوبائی صدر جموں صوبہ رتن لال گپتا نے پارٹی لیڈران کے ہمراہ یہاں بروئی کالاکوٹ میں پہنچ کر صوفی بزرگ اور مذہبی اسکالر سید مظفر حسین شاہ باجی صاحبکو خراج عقیدت پیش کیا ۔باجی سید مظفر حسین شاہ ؒکی رہائش گاہ پر اپنے دورے کے دوران، رتن لال گپتا نے ضلع راجوری کے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ غمزدہ خاندان کے تئیں اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کے درد کو بانٹتے ہوئے، باجی صاحب کی روحانی تعلیمات اور انسان دوستانہ کوششوں کے ذریعے ان گنت زندگیوں پر گہرے اثرات کو تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ باجی صاحب کی وراثت جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ہمیشہ ایک تحریک رہے گی، جو ہم سب کو بے لوث خدمت اور روحانیت کی طاقت کی یاد دلاتی ہے۔صوبائی صدر نے باجی صاحب کی معاشرے میں نمایاں خدمات بالخصوص مختلف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے علاج میں ان کی بے لوث خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ باجی صاحب کے جانے سے ایک خلا پیدا ہو گئی ہے جسے پر کرنا مشکل ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا