شوکت پرواز
ریاسی//سب ڈویژن درماڑی میں جنگلی جانوروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہے ۔وہیں علاقہ کے کئی مقامات پر ایک ساتھ دس جنگلی جانور نظر آ رہے ہیں ۔اس ضمن میں گزشتہ روز تحصیل تھرو کے گاو¿ں چکلاس میں جنگلی درندے نے ایک اسکول پر حملہ کیا۔ لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرپنچ بشیر فردوسی نے بتایا کہ گول گلاب گڑھ اور گول ارناس کے علاقہ جات میں جنگلی جانوروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسکولی بچوں کو بھی اسکول جانے سے ڈر لگ رہا ہے اسی طرح آج چکلاس کے گاو¿ں میں تین جنگلی درندے نظر آئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔مقامی عوام نے ضلع انتظامیہ ریاسی سے کی اپیل کہ محکمہ وائلد لائف کے حکام کو اس جانب توجہ مبذول کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ مقامی عوام ان درندوں سے حفاظت میں رہے