کہاجموں و کشمیر میں کوئی الیکشن نہیں کیونکہ بھگوا پارٹی اپنی حکومت نہیں بنا سکتی
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ملک میں معروف اداروں کو منہدم کرنے کے بعد، بی جے پی حکومت نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں بھی جمہوریت کو خاموش دفن کر دیا ہے۔ مرکز نے قبل ازیں تاریخی ریاست جموں و کشمیر کو ختم کر دیا تھا اور کم از کم سات کمیشن بشمول SAC، SIC وغیرہ کو یوٹی میں درجہ بندی کرنے کے بعد تحلیل کر دیا تھا اور پچھلے پانچ سالوں سے اس نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے جو اس وقت تک بحال نہیں ہو سکتی جب تک بی جے پی مرکز میں برسراقتدار رہے گی۔ یہ بات مسٹر ہرش دیو سنگھ، سابق وزیر اور ریاستی صدر جے کے این پی پی نے چنینی حلقہ کے پنچایت گورڈی ایسٹ میں ایک جلسہ عام کے دوران کہی۔جلسوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صرف اس وجہ سے انتخابات سے انکار کیا جا رہا ہے کہ ریاست کی تشکیل نو کے بعد بی جے پی اپنا میدان کھو چکی ہے اور اسے عوام کا سامنا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہبی جے پی جانتی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں نہیں جیت سکتی، اس لیے اس نے سابقہ ریاست کی 1.30 کروڑ آبادی کے جمہوری حقوق سے انکار کرنے کا انتخاب کیا۔