کشتواڑ میں پسی گر آنے سے اے پی ایس کمپنی کا ملازم از جاں

0
0

بابر فاروق

کشتواڑ؍؍قومی شاہراہ 244 پر کام کر رہی اے پی ایس کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ایک سپروائزر کی موت واقع ہوئی جب وہ کْڑیا پْل کے نزدیک اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مختیار احمد ولد مقبول احمد ساکنہ کھوجگام مغل میدان اے پی ایس کمپنی کے ساتھ بطور سپروائزر کام کر رہا تھا اور کْڑیا پْل کے نزدیک اپنے فرائض انجام دے رہا تھا جس دوران پسی گر آنے سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوئی۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں نے ’لازوال ‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ رونما کے بعد مختیار احمد کو ملبے سے باہر نکالنے کے بجائے موقع سے فرار ہوئے اور کوئی بھی کمپنی کا ملازم یا آفیسر موقع پر موجود نہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو ملبے سے باہر نکالا لیکن بدقسمتی سے اس کی موت واقع ہوئی تھی۔ مقامی لوگوں نے کڑیا پْل پر احتجاج کیا اور کمپنی کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔ انہوں نے کمپنی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ لواحقین کو معاوضہ فراہم کرنے بھی مانگ کی۔ اس دوران کشتواڑ ہیڈکوارٹر سے ڈی واء ایس کشتواڑ ڈاکٹر ایشان گپتا، ڈی واء ایس پی سجاد خان، انسپکٹر سعید عابد بخاری ایس ایچ او کشتواڑ، انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے ایس ایچ او چھاترو موقع پر پہنچے اور لواحقین و مقامی لوگوں کو کمپنیکے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں نعش کو طبی و قانونی لوازمات کے لیے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا۔ کشتواڑ پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 180/2023 زیر دفعہ 304A پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا