بہترسڑکیں اب بھی دیہی عوام کیلئے ایک خواب

0
0

جموں و کشمیریوٹی جسکا اکثر و بیشتر علاقہ پہاڑی علاقوں میں آتا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے یہاں تقریبا تمام علاقوں میں عوام سکونت پذیر ہے ،مرکزی وزیر سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہ نتن گڈگڑی جو اپنی صاف گوئی وکام کو لیکر حذب اقتدار اور حذب اختلاف میں اچھی خاصی پکڑ رکھتے ہیں ‘نے سڑکوں کو لیکر اچھا خاصا کام کیا ہے اورکربھی رہے ہیں ۔جموں وکشمیر میں بھی سب سے پہاڑی علاقے میںآنے والی سڑک جموں پونچھ ہائی وے ہے جموں پونچھ ہائی وے کی مرمتی کا کام کاج بھی سرعت سے جاری و ساری ہے۔اس کوچارگلیارہ بنانے کاپروجیکٹ بھی جاری ہے،اسی طرح جموں وکشمیر میں کئی سڑکوں کا تعمیری کام چل رہا ہے ۔کہیں نہ کہیںجب یہ سڑکیں بنکر تیارہوجائیں گی ،عوام کو ضرورراحت محسوس ہوگی لیکن جموں وکشمیر میں ابھی بھی کئی علاقے ایسے موجود ہیں جنکی عوام سڑکوں سے محروم ہے اور آج بھی اکثر و بیشتر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ سڑکوں کی تعمیر کی مانگ اس کی دلیل ہے ۔ آج کے دور میں جب ملک اپنا 77واں یوم آزادی منا رہا ہے ہمارے یہاں کئی علاقوں میں سڑکوں کی عدم موجودی یا پھر سڑکوں کی خستہ حالی یہاں زمینی سطح پر اضلاع کی نگران انتظامیہ کی تعمیری اور عوامی راحت رسانی کارکردگی کا جائزہ لینے کی دعوت دے رہی ہے یہاں کی عوام منریگا سڑکوں سے لیکر سڑکوں کی تعمیر کے لئے سرکار کی جانب سے بنائی جارہی کئی اسکیموں کے تحت سڑکوں کے کام کو لیکر تذبذب بھی ہے ۔ کیونکہ یہاں ایک سڑک کی تعمیر کو اوسطاً 20سال سے زیادہ بھی لگ سکتے ہیں۔ انتظامی نظام اس قدر سست روی کا شکار ہے ،عوام سخت پریشانی میں ہے۔ دور دراز علاقوں میں سڑک روابط کی تعمیر کے متعلق عوام کو کئی طرح کی پریشانیو ں کے ساتھ ساتھ کئی ذاتی نقصانات برداشت کرنے کے بعد بھی عوام کو سڑک کی سہولت میسر نہیں آتی ہے ۔ کہیں سڑک کی تعمیر عام عوام کی فصلوں سے زمین کٹائی کرکے چھوڑ دی جاتی ہے یا پھر کہیںکچھ کام آگے کرکے ٹریکٹر ٹرالی سڑک بنا کر اسے سالوں سال تک چھوڑ دیاجاتا ہے ۔کہیںعوامی سیاست کا شکار ہوجاتی ہیں یہ سڑکیں اوربہت ساری ایسی وجوہات ہیں جوکہ سڑکوں کی تعمیر میں رکاوٹ بن جارتی ہیںجنکا تعلق عوام سے ہے ۔ بہت ساری ایسی جگہیں ہے یہاں محکمہ سڑک تو تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن عوام کو سڑک چاہئے ۔ اپنی زمین سے JCBنہیں گزرے گی ۔سڑکوں کی تعمیر کو لیکر موجودہ رورڈ ویز منتری کو کوئی ایسی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس سے عام عوام تک سڑک پہنچ سکے۔ امسال جب ملک 77ویں آزادی کی سالگرہ منا رہا ہے۔ اس عوامی ترقی میں سب سے ضروری سڑک ہے ‘کے کام کاج کا جائزہ لینے کی کوشش کی جائے خصوصاً جموں و کشمیر انتظامیہ کے نگران منوج سنہاکو بھی دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کو لیکر کڑی نگرانی رکھنی ہوگی تبھی عوامی اعتماد کی بحالی میں کامیابی ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا