ملک میں اپوزیشن کے لیے جمہوریت سے بڑی پارٹی – وسندھرا

0
0

جے پور،//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا ہے کہ ملک میں اپوزیشن نے مطلق اکثریت سے منتخب ہونے والی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے لئے جمہوریت سے بڑی پارٹی ہے اور قوم سے پہلے سیاست ان کی ترجیح ہے۔
محترمہ راجے نے یہ بات اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کہی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں پچھلے چار سالوں میں مرکزی حکومت کی طرف سے ایسے کئی بل لائے گئے جو دیہاتوں، غریبوں، دلتوں، کسانوں، پسماندہ اور قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تھے۔ ان بلوں سے ملک کے ہر طبقے کا مستقبل جڑا ہوا تھا لیکن اپوزیشن نے کبھی ان میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے مکمل اعتماد کے ساتھ مکمل اکثریت سے منتخب ہونے والی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر اپوزیشن نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے لیے جمہوریت سے بڑی پارٹی ہے۔ ان کی ترجیح قوم سے پہلے سیاست ہے۔ اسی لیے وزیر اعظم نے سچ کہا ہے کہ اپوزیشن کو غریبوں کی بھوک کی فکر نہیں ہے بلکہ ان کے دماغ میں اقتدار کی بھوک سوار ہے۔
محترمہ راجے نے کہا کہ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ ملک آپ کو دیکھ رہا ہے، آپ کی ہر بات اور رد عمل کو غور سے سن رہا ہے۔ ملک کو آپ سے ایک بہتر اپوزیشن کی امید ہے، جو قومی مفاد پر بات کرے، عوام سے جڑے سوال کرے، لیکن شاید پارٹی سیاست کو ڈھال بناکر جمہوریت کا مذاق اڑانا اب آپ کی عادت بن چکی ہے۔ اسی لئے آپ نے ہر بار ملک کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا