سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع پونچھ میں اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی مضبوط بنیادوں کی جانب گامزن ہے جس کی بڑی وجہ پونچھ کی دو بڑی شخصیات محمد رفیق چشتی اور شہزاد خان کی پارٹی میں شمولیت ہے ان دو شخصیات کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی پونچھ میں بنیادی سطح پر مضبوط ہو رہی ہے جس کا اثر آج پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں دیکھنے کو ملا ۔ پارلیمانی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد محمد رفیق چشتی اور شہزاد خان نے پریس کے نام جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اخلاقی و جمہوری اقداروں پر بنی ہوئی پارٹی ہے اس لیے لوگ جوق در جوق اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اس پارٹی کو مسلم دشمن پارٹی اور مفاد پرست پارٹی کے نام سے جانتے ہیں جبکہ پارٹی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت ہی پارٹی کا واحد نصب العین ہے۔