ڈگری کالج بدھل کے این ایس ایس اور این سی سی یونٹس نے ہر گھر ترنگا ریلی کا اہتمام کیا

0
0

سید زاہد
بدھل؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج بدھل کے این ایس ایس اور این سی سی یونٹس نے اگست کے مہینے میں میری مٹی میرا دیش ابھیان کے سلسلے میں آزادی کا امرت موہتسو کے بینر تلے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ سرگرمیاں کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) محمد مزمل حسین کی رہنمائی میں چل رہی ہیں۔ آج گورنمنٹ ڈگری کالج بدھل کے این ایس ایس اور این۔ سی سی یونٹوں نے جموں کشمیر پولیس بدھل کے تعاون سے ہر گھر ترنگا پر ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں 69 این ایس ایس رضاکاروں اور 32 این سی سی کیڈٹس نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کالج کے پرنسپل نے این ایس ایس رضاکاروں اور این سی سی کیڈٹس کو ان کی فعال شرکت پر سراہا اور انہیں مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگراموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر اعجاز حسین شاہ، این ایس ایس پروگرام آفیسر نے این ایس ایس رضاکاروں کی تعریف کی اور ریلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا