ونے شرما
ادھمپوربجرنگ دل کے کنوینر پروین سنگھ نے یہاں ادھمپور میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوراترو ں کے ایام میں بھی گایوں کی اسمگلنگ پرکوئی لگام نہ لگائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نوراتروں کے دنوں میںاسمگلنگ پر لگام لگنے کے بجائے گائیوں کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں بجرنگ دل کے ارکان کی طرف سے کچھ اسمگلروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا ہے لیکن یہ بات ان کی سمجھ سے بالا تر ہے کہ اتنے پولیس کے ناکے پار کر اسمگلر ادھمپور تک کیسے پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں پولیس ملی بھگت صاف نظر آتی ہے تبھی ان اسمگلروں کے حوصلے بلند ہیں۔پروین سنگھ کا کہنا تھا کہ آئے دن بجرنگ دل کے رکن گائیوں سے لدے ٹرک پولیس کے حوالے کرتے ہیںلیکن پھر بھی نوراتروں کے دنوں میں گائیوں کی تسکری عروج پر ہے ۔