باوے والی گلی وارڈ نمبر چھ جموں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سماجی کارکن نیک محمد نے آیوش محکمہ کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں //(سماجی کارکن) نیک محمد کی طرف سے آج باوے والی گلی وارڈ نمبر 06 جموں میں ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ کی نگرانی میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف بیماریوں سے متعلق مفت مشاورت کی گئی اور بہت سے لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ویشالی آنند ، روما دیوی (یوگا انسٹرکٹر) اور ستیش کمار (ایم ٹی ایس) کے ساتھ خصوصی مدعو گردھاری لال شرما بھی موجود تھے۔اس ضمن میں سماجی کارکن نیک محمد نے کہا کہ یہ پروگرام ایک بڑی کامیابی تھی اور اس کا سہرا تمام حاضرین کو جاتا ہے اور مستقبل قریب میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے ہماری لامتناہی کوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کیمپ کے انعقاد کے لیے محکمہ آیوش کا شکریہ ادا کیا ۔