راہل کی سکیورٹی میں چوک پر کانگریس نے راجناتھ کو لکھا خط

0
0

راہل کے چہرے پر کانگریس کے فوٹوگرافر کے موبائل کی روشنی تھی :وزارت داخلہ
یواین آئی

نئی دہلیکانگریس نے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کی سکیورٹی میں چوک کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو خط لکھ کر مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس دورانوزارت داخلہ نے اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی سکیورٹی میں چوک کے مبینہ معاملے میں صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی کے چہرے پر دکھائی دینے والی ‘ہری روشنی’ لیزر نہیں بلکہ کانگریس کے فوٹوگرافر کے موبائل سے نکلنے والی روشنی ہے ۔ کانگریس نے جمعرات کو مسٹر سنگھ کو خط لکھ کر کہا کہ اترپردیش میں پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران مسٹر گاندھی کے سر اور ماتھے پر سات بار ہرے رنگ کی لیزر شعائیں دیکھی گئیں جو ان کی سکیورٹی میں سنگین چوک ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کی سکیورٹی میں سنگین چوک ہوئی ہے اور اس تعلق سے مناسب کاروائی کی جانی چاہیے ۔ مسٹر گاندھی کی زندگی کو خطرہ ہے اس لیے ان کی پختہ سکیورٹی کا انتظام ہونا چاہیے ۔ مسٹر گاندھی کو ایس پی جی سکیورٹی ملی ہوئی ہے ۔ کانگریس نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی سکیورٹی کے بارے میں خفیہ اطلاعات تھیں تاہم سکیورٹی میں خامیوں کی وجہ ہی سے ان کی موت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی سکیورٹی میں چوک کے مبینہ معاملے میں صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی کے چہرے پر دکھائی دینے والی ‘ہری روشنی’ لیزر نہیں بلکہ کانگریس کے فوٹوگرافر کے موبائل سے نکلنے والی روشنی ہے ۔ کانگریس نے آج کہا کہ بدھ کے روز امیٹھی کے پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد جب مسٹر راہل گاندھی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے تو اس وقت ان کے چہرے پر لیزر لائٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ کانگریس نے اسے مسٹر گاندھی کی سکیورٹی میں چوک قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو خط لکھ کر تفتیش کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ابھی تک وزارت کو کانگریس کی جانب سے اس طرح کا خط موصول نہیں ہوا ہے لیکن جونہی اس طرح کی رپورٹ ان کے علم میں آئی انہوں نے خصوصی سکیورٹی دستہ (ایس پی جی) کے ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ ‘ہری روشنی’ کی حقیقی صورتحال کا پتہ لگائیں۔ ایس پی جی کے ڈائریکٹر نے وزارت کو بتایا کہ ویڈیو کو باریکی سے جانچا، پرکھا گیا ہے اور اس میں نظر آنے والی‘ہری روشنی’اس وقت ویڈیو بنانے والے کانگریس کے فوٹوگرافر کے کیمرے سے نکل رہی تھی۔ ڈائریکٹر نے وزارت کو یہ بھی بتایا کہ یہ اطلاع مسٹر گاندھی کے پرائیویٹ اسٹاف کو بھی دے دی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ یہ پہلو سکیورٹی سے متعلق نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی کو پہلے سے ہی ایس پی جی سکیورٹی حاصل ہے اور ایس پی جی کمانڈوں ان کے ساتھ رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا