پری پیڈمیٹروں کی تنصیب کے خلاف امیت کپور کی سربراہی میںعام آدمی پارٹی کا جموں میں احتجاج

0
0

سدھرا میں سڑک بلاک کی ،نقل و حمل متاثر ،کہا پری پیڈ میٹر ناقابل قبول
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ عام آدمی پارٹی کے جموں صوبے کے نائب صدر امیت کپور اتوار کو سدھرا کے لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے وہاں پی ڈی ڈی کی طرف سے لگائے جا رہے پری پیڈ میٹروں کی مخالفت کی۔ اس دوران انہوں نے عوام کے ساتھ مل کر اس کی شدید مخالفت کی جس کی وجہ سے محکمہ کے ملازمین نے ان کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے گھروں کوبراہ راست کنیکشن دیئے ْاس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امیت کپور نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی سمارٹ میٹر نہیں ہیں تو جموں و کشمیر میں کیوں لگائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ان میٹروں سے لوگوں کے بل بھی زیادہ آرہے ہیں۔ کپور نے کہا کہ ہماری ریاست میں بجلی پیدا ہوتی ہے جس پر جموں و کشمیر کے لوگوں کا پہلا حق ہے، اس لیے یہاں کے لوگوں کو مفت بجلی دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست میں پیدا ہونے والی بجلی باہر کی ریاستوں کو فروخت کی جاتی ہے جبکہ یہاں کے لوگوں کو مہنگے داموں بجلی فراہم کی جارہی ہے جسے وہ کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور پری پیڈ میٹر کسی بھی صورت میں قبول نہیں کئے جائیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا