سری نگر – جموں قومی شاہراہپر ٹریفک بحال

0
0

سری نگر، 6 اگست (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ اتوار کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔قبل ازیں رام بن علاقے میں مٹی کا تودا گر آنے کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دیا گیا تھا۔

پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے بحالی کا کام مکمل ہونے تک شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کرنے کو کہا تھا۔جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی’۔

دریں اثنا وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت حسب معمول جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا