یو این آئی
نئی دہلی، 10 اپریل ( ساتویں سیزن میں داخلہ ہونے جا رہی پرو کبڈی لیگ کو ٹکر دینے اب ایک نئی لیگ انڈو انٹرنیشنل پریمیئر کبڈی لیگ (آئی آئی پی کے ایل) میدان میں آ گئی ہے اور اس کی شروعات 13 مئی کو پونے میں ہو گی۔پرو کبڈی لیگ کے ساتویں سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی دو دن کی نیلامی منگل کو ممبئی میں ختم ہوئی تھی اور اس کے اگلے دن بدھ کو دہلی میں منعقد پریس کانفرنس میں آئی آئی پی کے ایل کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کر دیا گیا جو 13 مئی سے چار جون تک چلے گا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پرو کبڈی لیگ کا ساتواں سیزن 19 جولائی سے 9 اکتوبر تک چلے گا۔ اس سے پہلے آئی آئی پی کے ایل کے پہلے سیزن کا انعقاد 13 مئی سے چار جون تک پونے ، میسور اور بنگلور میں ہوگا جس میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 44 میچ کھیلے جائیں گے ۔ نئی لیگ ایشیائی کھیلوں کے فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔ نئی لیگ کے آنے کا اثر یقینی طور پر پرو کبڈی کی مقبولیت پر پڑے گا۔آئی آئی پی کے ایل کی نشریات کھیلوں کے چینل ڈ¸ اسپورٹ پر کی جائیں گی جبکہ پرو کبڈی ا سٹارا سپورٹس پر نشر کیا جاتا ہے ۔ یعنی نشریات کی صورت میں بھی نئی کبڈی لیگ پرو کبڈی کو ٹکر دینے کی پوری تیاری میں ہے ۔ پرو کبڈی میں جہاں کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی، وہیں نئی [؟][؟]لیگ میں کھلاڑیوں کو میچ فیس دینے کے ساتھ ساتھ آمدنی کا 20 فیصد حصہ بھی دیا جائے گا جو کرکٹ کو چھوڑ کر دیگر کسی کھیل لیگ میں نہیں ہوتا ہے ۔یو این آئی