جی سی ڈبلیو ادھم پور میں شجرکاری مہم کا انعقادکیا گیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ گورنمنٹ کالج فار ویمن ادھم پور کی آزادی کا امرت مہوتسو کمیٹی نے آج یہاں گورنمنٹ کالج برائے خواتین اودھم پور کے شعبہ نباتیات کے اشتراک سے ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔وہیںکالج کی پرنسپل پروفیسر انجلی مہاجن اورڈاکٹر سنجیت نے دواؤں کی اہمیت کے حامل پودوں کی کچھ اقسام کے پودے لگائے۔اس دوران پرنسپل نے شجرکاری مہم کے لیے منتظمین کی کوششوں کو سراہا جس سے کالج میں صحت مند ماحول پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اس طرح کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ہر سال ایک درخت خصوصاً اپنی سالگرہ کے موقع پر لگانا چاہیے اور اس کے پختہ ہونے تک اس کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔