جنگلات کی ز’مین پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ جنگل سے باہر درخت بھی لگائیں‘

0
0

نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن نے 130بٹالینبی ایس ایف سندربنی کے تعاون سے’پھل وٹیکا‘ قائم کیا
لازوال ڈیسک
نوشہرہ؍؍ نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے سندر بنی فاریسٹ رینج نے 130 بٹالین بی ایس ایف سندربنی کے کیمپس کے اندر ایک میگا شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر مہمانوں اور تمام رینک افسران نے پھل واٹیکا کے قیام کے لیے پھل اور سجاوٹی پودے لگائے۔واضح رہے شجرکاری مہم کی کامیابی میں سدیش کمار شرما رینج آفیسر سندربنی، راجندر دیو شرما بلاک آفیسر دھرمسال، رنگیل سنگھ بلاک فاریسٹ آفیسر سندر بنی، رینج آفس کے روی کانت نے فعال کردار ادا کیا۔وہیںڈی ایف او نوشہرہ نے 130بٹالین سندربنی کے افسروں اور جوانوں کو جموں کشمیر کے محکمہ جنگلات کی ’گرین جے اینڈ کے مہم‘اور’ہر گائوں ہریالی‘ مہموں کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص دیہات پنچایتوں کی شمولیت کے ساتھ بڑے پیمانے پر عوامی تحریک پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے جنگلاتی رقبے سے باہر سبزہ زار کو بڑھانے میں ادارہ جاتی شجرکاری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے بی ایس ایف کیمپس کے اندر لگائے گئے پرانے باغات کا دورہ کیا جو اچھی طرح سے قائم اور دیکھ بھال میں تھے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گلوبل وارمنگ کے مسئلے سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے جنگلات کی زمین پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ جنگل سے باہر درخت بھی لگائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا