سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوو نے آج یہاں پونچھ میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے زرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پونچھ میں کل 451 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 149 تحصیل سر نکوٹ میں 141 مینڈھر میں جبکہ 171 تحصیل حویلی میں بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں تحصیلوں میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن خواتین کیلئے جبکہ ایک ایک سمارٹ پولنگ اسٹیشن بھی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بزرگوں کیلئے گوڑ سواری پالکی وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے تانکہ وہ با آسانی ووٹ ڈال سکیں ۔انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں اور شفافیت کے ساتھ اس الیکشن کو مکمل کریں۔