ہوشیار پور، 3 اگست (یو این آئی) پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے دسوا تھانہ علاقے میں ایک نوعمر طالب علم کے ذریعہ آٹھ سالہ بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
دسوا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلبیر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب لڑکی گھر میں اکیلی تھی، جب ایک 16 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر عصمت دری کی۔ واقعہ کے وقت لڑکی کی ماں کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی۔ واپسی پر لڑکی نے واقعہ اپنی ماں کو سنایا۔
پولیس کے مطابق نوجوان گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسے حراست میں لینے کے لیے تلاش جاری ہے۔