مختلف علاقہ جات میں ریلیوں سے خطاب، عوام کا والہانہ استقبال
نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر// جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے اپنی الیکشن مہم کے تحت ادھمپور کے مختلف علاقہ جات میں اپنے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اسی سلسلے کے تحت بتا دیں کہ جیسے ہی ہرش دیو سنگھ کا قافلہ گھورڑی میں پہنچا وہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں کھڑے لوگوں نے ہرش دیو کا استقبال کیا۔ وہیں گزشتہ دنوں زمینی تنازعہ کو لے کر ہوئی قتل کہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے اس معاملے کو لے کر مقتول کے خاندان والے ہرش دیو کے سامنے پیش ہوئے اور اپنی آپ بیتی ان سنائی بزرگ ماں یا بہنوں کی فریاد کو سن کر ہرش دیو سنگھ نے حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کی خونی کے خلاف جلد سے جلد کارروائی ہونی چاہیے ۔وہیں انہوں نے کہا کہ پنشن، راشن بی پی ایل وغیرہ کی سہولت نہ ملنے کو لے کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت گاو¿ں والوں کے ساتھ بہت ظالم طریقے سے پیش آ رہی ہے۔ بتا دیں کہ جیسے ہی ہرش دیو نے گھورڈی علاقے میں اپنی تقریر شروع کر دیا اور اپنی تقریر میں بی جے پی کے ایم پی جتندر سنگھ کی ناکامی کی پول کھولنے شروع کی ویسے ہی یہ بات بی جے پی کے کارکنوں کو خوش گوار نہیں گزری اور انہوں نے ہرش دیو کے پروگرام میں خلل ڈالنے کے لئے زور زور سے درمیان سڑک پر خیمے لگا کر ڈیجی چل رہا ہے شروع کر دیا اس بات کا پارٹی نے اعتراض جتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گھورڈی میں پروگرام کرنے کی صبح 11:00 بجے کی اجازت ملی ہوئی تھی اور ہمیں کوئی پروگرام کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا لوگوں کی آواز کو دبانے کی کسی کو حق نہیں ہے پھر بھی جب بی جے پی کے کارکنوں نے ڈیجے بند نہیں کیا تو ہرش دیو اپنے حامیوں کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور جتیندر سنگھ کے خلاف بھی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ایسا ہونا بہت ہی شرمناک ہے ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں لیکن بی جے پی جمہوریت کا گلا گھوٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہٹلر جیسی آمریت قائم کرنے کا بھرپور کوشش بی جے پی کی طرف سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا آج جتیندر سنگھ جہاز کے اوپر گھوم رہے ہیں اور ماں، بہنوں کے مسائل جتیندر سنگھ کے جہاز تک نہیں پہنچ رہی ہے بی جے پی کارکنوں نے ہرش دیو کے پروگرام کو ناکام کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جوکہ لوگوں میں غصے کا سبب بن گئی اور بی جے پی کے خلاف لوگوں نے جم کر نعرے بازی شروع کر دی۔ وہیں سنگھ کا کہنا تھا کہ پینتھرز پارٹی ہی ہے جو گاو¿ں کے لوگوں کی بات کرتی ہے اور بی جے پی والے گاو¿ں کے لوگوں کے ساتھ صرف جھوٹ بولتے ہیں انہوں نے نہ تو کوئی گاو¿ں کے نوجوانوں کو نوکری دی ہے نا گاو¿ں میں ترقی کروایا ہے صرف وعدے پر وعدے کرتے جاتے ہیں اور ووٹ مانگتے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بی جی پی نے پارٹی کے بڑے کارکن امیر آدمیوں کے سوا کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچایا ہے پینتھر پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ گاو¿ں کے لوگوں کے ساتھ ہو رہے نا انصافی کو ہم اب برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور اس آواز کو کوئی روکنے والا ابھی تک پیدا نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاو¿ں کے لوگوں کی آواز کو ہم سڑک سے دہلی تک لے جائیں گے لیکن بھولے بھالے لوگوں کو بیوقوف بنانے والے بھاجپا کے کارکنوں کو ان کے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔