اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری تحریک پرامن :گفتاراحمدچوہدری شرپسندوں کو بے نقاب کیا جائے:ایڈوکیٹ شوکت پروانہ
سیول سوسائٹی پونچھ کی گجرپہاڑی کے نام پرتفریق پرقدغن لگانے اورآپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل
زاہدہ خانم
پونچھ؍؍ گجر بکروال قبائل کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش ایس ٹی ترمیمی بل کیخلاف جموں و کشمیر میں جاری احتجاجی تحریک دن بدن زور پکڑتی جارہی ہے وہیں اس تحریک کو تنازعات کی نذر کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں جس کی ایک کڑی گزشتہ روز پونچھ میں ہوئے احتجاج کے بعد اس وقت دیکھنے کو ملی جب مبینہ طور پر ملک مخالف بازی کی ایک ویڈیو خوب وائرل کی گئی اور ہاتھوں میں ملک کا ترنگا اٹھائے احتجاج کرنے والوں پر ملک مخالف ہونے کے الزامات کی سوشل میڈیا اور بوچھاڑ شروع کی گئی ۔اس ضمن میں بدھ کو پونچھ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور فورینسک ماہرین سے وائرل ویڈیو کے حقائق جاننے کی مشق بھی شروع کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پونچھ میں ریلی کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز پونچھ میں ریلی کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے کا ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ریلی کے دوران چند افراد نے ملک مخالف نعرے لگائے جس کا سخت نوٹس لیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کی خاطر فارینسک ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہے تاکہ حقائق کا پتہ لگایا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا ریلی کے دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ترنگے بھی اٹھائے تھے۔ لہٰذا ویڈیو کی حقیقت جاننے کی خاطر تفتیش شروع کی گئی ہے۔دوسری جانب احتجاجی تحریک کے منتظمین نے ضلع پولیس چیف پونچھ سے ملاقات میں واضح کیا کہ ویڈیو فرضی ہے جسے ایڈیٹ کرکے پر امن تحریک کو بدنام کرنے کی مذموم سازش رچی گئی ہے اس کی فوری جانچ کی جائے۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف معاملہ درج کردیا ہے جبکہ ویڈیو کی فورینسک ماہرین سے جانچ کروائی جارہی ہے۔ اس پورے معاملے پر بات کرتے ہوئے گفتار احمد چوہدری نے لازوال کو بتایا کہ ہمارے حقوق کے تحفظ کی تحریک پر امن ہے اور پر امن رہے گی لہٰذا میری اپیل ہے ایل جی انتظامیہ سے ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی جائے اور ایڈوکیٹ شوکت پروانہ نے ’لازوال ‘کو بتایا کہ محب وطن قوم کو بدنام کرنے والے شرپسندوں کو بے نقاب کیا جائے یہ امن پسند اور محب وطن قوم ہے لہٰذا ہمارے اپیل ہے گورنر انتظامیہ سے اِس معاملے کی باریکی سے جانچ کی جائے۔دریں اثناء سیول سوسائٹی پونچھ کے ممبر نے کہا کے ہندوستان کی ہرریاست میں آج خراب حالات چل رہے ہیں اور یہ کہاکہ ہر جگہ کے حالات خراب ہیں ۔لہٰذا ہم یہ چاہتے ہیں کے ہمارا آپسی بھائی چارہ نہ خراب ہو جیسے ہمارے بزرگوں نے قایم رکھا ہے ،ہمارے سب سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر پر کوئے ایسا نعرے نہ پھیلائے جائے جس سے امن بھائی چارے کو نقصان پہنچے ۔پردیپ کھنانے کہا کہ ہمارے ایس ایس پی ونے کمار نے آتے ہی پونچھ میں غلط عناصر پر قابو پا لیا اور یہ کہا کہ آج تک ہم سب نے مل کر دہشت گردی کو ختم کیا ہے ہمیں اِس پر بات پر یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ پونچھ میں ایسا کبھی نہیں ہو سکتا ۔ایف آئی آرہو چکی ہیں سب پر جن کی تحقیقات کی جائے اگر کسی نے فرضی ویڈیو بنائی ہے ۔اْس پر بھی کارروائی کی جائے اور اگر کسی نے نعرے بازی کی ہے ۔ان پر کڑی سے کڑی کارروائی کی جائے گی اور یہ کہا پونچھ میں ہمیں آفسیر بہت اچھے ملے ہیں ۔ڈی سی پونچھ یاسین چوہدری کی بہت تعریف کی اور کہا کہ ہمیں اْن سے بہت ساری امیدیں ہیں وہ بہت اچھے سے کام کر رہے ہیں کوئی بھی آفیسر کبھی غلط نہیں ہو سکتا۔