ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے برنوٹی میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی

0
0

کہاعوام کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے آج کملا پیلس، برنوٹی میں ضلع انتظامیہ کے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ایک بلاک دیوس کی صدارت کی۔اس موقع پر بی ڈی سی کے چیئرمین برنوتی، برجیشور سنگھ، چیف پلاننگ آفیسر، اے سی ڈی، چیف ایگریکلچر آفیسر، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر، چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈی ایس ڈبلیو او، ایکس ای این جل شکتی، بی ڈی او اور دیگر افسران اور لائن ڈپارٹمنٹس کے اہلکار بھی موجود تھے۔وہیں پنچائتی نمائندگان اور مقامی لوگوں نے عوامی اہمیت کے مسائل کو پیش کیا اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔مقامی عوام نے پانی کی کمی، تالابوں کی بحالی، ہینڈ پمپ کی مرمت، بجلی کے کھمبوں کی فراہمی، منریگا کی زیر التواء ادائیگیوں، تجاوزات کو ہٹانے وغیرہ جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔اس موقع پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ پنچائتی نمائندگان اور دیگران کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ کارروائی کی رپورٹ ہیڈ کوارٹرز کو پیش کریں۔ انہوں نے تمام نمایاں مسائل کے حل میں انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا