ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی نے پنچایت ڈیرہ بابا کا دورہ کیا

0
0

پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی،عوامی مسائل کئے سماعت
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ ہفتہ وار بلاک دیوس کے ایک حصے کے طور پر، ڈپٹی کمشنر، ریاسی ببیلا رکوال نے آج پنچایت ڈیرہ بابا میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی۔اپنے دورے کے دوران ڈی سی نے حالیہ بارشوں کے دوران تباہ ہونے والے مختلف مقامات اور مکانات کا دورہ کیا اور متاثرین اور عام لوگوں کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو سڑکوں کی فوری بحالی اور دیگر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات دیں تاکہ عوام معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔بلاک دیوس کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوامی مطالبات اور مسائل کو ان کی دہلیز پر سننا ہے۔ڈی سی نے ڈیرہ بابا میں دربار پر عوام الناس سے بھی ملاقات کی اور عوام کے مسائل سنے۔ ڈی سی نے تمام مطالبات اور شکایات کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ تمام مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ بروقت حل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا