ڈی ایل ایس اے کٹھوعہ نے بچوں سے متعلق جرائم اور فلاحی اقدامات کے لیے حساسیت کے پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍جموں وکشمیرلیگل سروسز اتھارٹی (جے کے ایل ایس اے) ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کٹھوعہ کی ہدایت کے مطابق آج ضلع کٹھوعہ کے پولیس اہلکاروں، قانونی امداد کے وکلائ، جووینائل جسٹس بورڈ اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ارکان کے لیے ایک روزہ سینسیٹائزیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وہیںچیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کٹھوعہ (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کٹھوعہ) اشوک کمار شاون مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی چیف لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل، ڈی ایل ایس اے کٹھوعہ پونیت کماری اور پینل ایڈوکیٹ، ڈی ایل ایس اے کٹھوعہ سورو مہاجن پروگرام میں ریسورس پرسن تھے۔اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ضلع کٹھوعہ کے تمام پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ MACT کیسز، NDPS کیسز، POCSO کیسز اور سپریم کورٹ کے تازہ ترین رہنما خطوط کے پیش نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریاں نبھائیں۔تاہمریسورس پرسن پینل ایڈوکیٹ ڈی ایل ایس ایکٹھوعہ سورو مہاجن نے POCSO متاثرین اور ان کی بازآبادکاری کے خصوصی حوالے سے بچوں کے حقوق پر غور کیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا