جموں، 2 اگست (یو این آئی) فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں گذشتہ شب پتھر برج کے قریب ایک عدم شناخت شخص کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ میں پتھر برج کے قریب ایک شخص کو زخمی حالت میں پایا جو بظاہر قوت گویائی و قوت بینائی سے محروم تھا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں فوج نے اس کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس شخص کو علاج معالجے کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا۔