کرائم برانچ جموں نے اتراکھنڈ کے مفرور کوراجستھان سے کیاگرفتار
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اکنامک آفنسز ونگ، کرائم برانچ جموں کی خصوصی ٹیم نے مفرور ملزم مکیش اگروال ولد چھترمل ساکنہ لین نمبر 07-10 موہت نگر، ایکسٹینشن بالمقابل واڈیا انسٹی چیوٹ دہرادون، اتراکھنڈ کو راجستھان سے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر10/2013زیر سیکشن 420,465,467,468,471, 120-B/RPC r/w 5/2 PC Act SVT 2006تھانہ پولیس کرائم برانچ جموں کے تحت گرفتار کیا ہے واضح رہے مفرور جموں و کشمیر کے باہر اپنے مقامات کو تبدیل کرکے اپنی گرفتاری سے مسلسل بچ رہا تھا۔ وہ پچھلے دو سالوں سے مفرور تھا اور کرائم برانچ جموں کی طرف سے اس کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کے بعد معزز عدالت نے اس کی گرفتاری کے لیے اس کے خلاف وارنٹزیر سیکشن512سی آر پی سی جاری کیا تھا۔ ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کرائم برانچ، جموں کو ملزم کی گرفتاری کی ضرورت تھی۔تاہم کرائم برانچ جموں نے منصوبہ بنایا، تعاقب کیا اور راجستھان پولیس کے ساتھ مل کر راجستھان سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا، اسے جموں لایا اور عدالت میں پیش کیا۔واضح رہے اکنامکس ونگ کرائم برانچ جموں نے گزشتہ 8 ہفتوں میں 5 مفرور ملزمان کو گرفتار کیاہے۔